ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے فلم اداکارسنجے دت کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ آج منسوخ کر دیا۔فلم ساز شکیل نورانی کو انڈرورلڈ گروہ کی طرف سے دھمکی دیےجانے کے معاملے
میں سمن
جاری کرنے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعدعدالت نے 15
اپریل کو ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔مسٹر شکیل نورانی نے شکایت کی تھی کہ انہیں سنجے دت نے انڈرورلڈ کے ذریعےدھمکی دی ہے۔